شرقپور شریف،کئی ایکڑمیں کھڑی کروڑوں روپے مالیت کی گندم جل کر خاکستر ہو گئی

کسان اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن ہوا چلنے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی رہی متاثرہ کسان تیاری گندم کی صورت میں اپنا سرمایہ جلتا دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ، 3کروڑ روپے نقصان کا تخمینہ

اتوار 20 اپریل 2025 16:55

شرقپور شریف،کئی ایکڑمیں کھڑی کروڑوں روپے مالیت کی گندم جل کر خاکستر ..
شرقپور شریف(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء) ایم تھری موٹروے کے قریب شرقپور شریف کے علاقہ برہانے والا میں گندم کی تیا ر فصل میں آگ لگ گئی جس سے کئی ایکڑمیں کھڑی کروڑوں روپے مالیت کی گندم جل کر خاکستر ہو گئی ، کسان اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن ہوا چلنے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی رہی ، متاثرہ کسان تیاری گندم کی صورت میں اپنا سرمایہ جلتا دیکھ کر دھاڑیں مار مار کر روتے رہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ایم تھری موٹر وے کے قریب شرقپور شریف کے علاقہ برہانے والا میں گندم کی تیار فصل میں اچانک آگ بھڑک ہوئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کئی ایکڑ کواپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ اطلاع ملتے ہی کسان اور اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے اور اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دی گئیں۔ کسان درختوں کی شاخوں سے آگ بجھانے کی کوشش کرتے رہے لیکن ہوائیں چلنے کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلتی گئی جس نے ایک بڑے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے سے 200 ایکڑ تک گندم کی تیار فصل جل کر خاکستر ہو گئی جس سے نقصان کا تخمینہ 3 کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :