شہریوں کے جان و مال اور ان کی عزت کا تحفظ اسلا م آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،تمام پولیس افسران شہرمیں موثر گشت کو یقینی، انسپکٹر جنرل اسلام آباد

اتوار 20 اپریل 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایسٹر کے موقع پر چرچز کی موثر اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی گئی تھی، تمام افسران کو جرائم کے انسداد ،عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور وفاقی دارلحکومت میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے احکامات بھی جاری کئے اورکہا کہ شہریوں کے جان و مال اور ان کی عزت کا تحفظ اسلا م آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،تمام پولیس افسران شہرمیں موثر گشت کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے انسداد کو یقینی بنائیں، شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ۔

(جاری ہے)

انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس سید علی ناصر رضوی رات گئے بھی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اہم میٹنگز میں مصروف عمل رہے۔اجلاس میں سونپے گئے ٹاسک پر عملدرآمد کی رپورٹ طلب کی اور آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہر افسر شہریوں کے جان اور املاک کی حفاظت کو اولین فرض سمجھتے ہوئے کردارادا کرے، ایسٹر کے موقع پر چرچز کی سکیورٹی کے موثر انتظامات کئے جائیں۔

افسرتعلقات عامہ اسلام آباد پولیس کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلا م آباد سید علی ناصر رضوی رات گئے بھی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اہم میٹنگز میں مصروف عمل رہے۔آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی اسلام آبادمحمد جواد طارق، ایس ایس پی آپریشنز،چیف ٹریفک آفیسر، ایس ایس انوسٹی گیشن اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی کو گزشتہ روز اجلاس میں سونپے گئے ٹاسکس پر عملدرآمد رپورٹ طلب کی اور آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کا ہر افسر شہریوں کے جان اور املاک کی حفاظت کو اولین فرض سمجھتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے۔ انہوں نے افسران کو وفاقی دارالحکومت میں ایسٹر کے موقع پر چرچز کی سکیورٹی کے موثر اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے تمام افسران کو جرائم کے انسداد ،عوامی تحفظ کو یقینی بنانے اور وفاقی دارلحکومت میں امن وامان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے احکامات بھی جاری کئے، تمام افسران سنگین جرائم کے سدباب کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور خفیہ اطلاعات کے تبادلہ کے ذریعے فوری اور موثر اقدامات کو یقینی بنائیں۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شہریوں کے جان و مال اور ان کی عزت کا تحفظ اسلا م آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،تمام پولیس افسران شہرمیں موثر گشت کو یقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے انسداد کو یقینی بنائیں، شہر کے تما م داخلی اور خارجی راستوں پرسخت چیکنگ کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے ۔