oنقب زن کاشتکار، دوکاندار، بیوپاری ، زمینداروں کے گھروں

g 63لاکھ 42ہزار نقدی، زیورات، چار موبائل، مویشی لے اڑے

اتوار 20 اپریل 2025 20:40

{ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2025ء)نقب زن کاشتکار، دوکاندار، بیوپاری اور زمینداروں کے گھروں سے 63لاکھ 41ہزار 700روپے نقدی، زیورات، چار موبائل، مویشی لوٹ کر لے گئے۔ نقب زن راناٹائون کمیر سے ایک کاشتکار محمدرمضان کے گھر سے 21لاکھ 50ہزار روپے کی نقدی ، چار لاکھ روپے کے زیورات، چک 66جی ڈی میں چوہدری سرفرازاحمد زمیندار کے ڈیرہ سے 6لاکھ روپے کے 10مرغے اور چار لاکھ روپے کے 30کبوتر، چک 113سات آر میں خضر حیات محنت کش کے گھر سے 80ہزار روپے نقدی، 5لاکھ 50ہزارروپے کے زیورات، دو موبائل، چک 40بارہ ایل میں محمدعثمان دوکاندارسے تانبہ اور پیتل ، موبائل، ایک لاکھ 32ہزار روپے، چک 26چودہ ایل میں علی احمدزمیندار کے گھر سے ایک لاکھ 30ہزار روپے کے بکرے ، چک 18چودہ ایل اللہ یار زمیندار کے گھر سے 49ہزا ر 700روپے نقدی، چک 96بارہ ایل میں آصف علی بیوپاری کے احاطہ سے دو گائے مالیت دس لاکھ روپے، چک 116سات سی آر میں محمدساجد زمیندار کی دو بھینسیں، گائے مالیت دس لاکھ 50ہزار روپے لے گئے۔

(جاری ہے)

٪پولیس کمیر، بہادرشاہ ، صدر چیچہ وطنی ، شاہ کوٹ ، کسووال نے محمدرمضان، چوہدری سرفرازاحمد، خضرحیات، محمدعثمان ، علی احمد، اللہ یار، آصف علی، محمدساجد کی مدعیت میں 8مقدمات 380, 457ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :