ڈی ایس پی سمبڑیال کی جانب سے اوپن ڈورپالیسی كے تحت کھلی کچہری

اتوار 20 اپریل 2025 21:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) ڈی ایس پی سمبڑیال سجاد احمد باجوہ نے اوپن ڈورپالیسی كے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا ہے،انہوں نے پولیس کی کارکردگی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ کھلی کچہری میں شہریوں نے اپنے مسائل پیش کئے ، جن میں سے زیادہ کا تعلق جرائم کی روک تھام، تفتیش میں تاخیر اور عوامی عدم تحفظ سے تھا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی نے موقع پر موجود ایس ایچ اوز کو ان شکایات کے فوری حل کے لئے احکامات جاری کئے۔ انہوں نے عوام کے ساتھ پولیس کے برتاؤ کو بہتر بنانے اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ ڈی ایس پی نے پولیس کے عملے کو عوامی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرنے کی تلقین کی اور پولیس سروس کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔

متعلقہ عنوان :