حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق پی ایچ اے شہر لاہور کو سرسبز اور شاداب بنانے کیلئے متحرک

رائے ونڈ روڈ، یمپرس روڈ،سٹاف کانونی روڈ، کوٹ لکھپت روڈ، ٹاؤن شپ کمرشل روڈ کی گرین بیلٹس اور سنٹر میڈین پر شجرکاری

اتوار 20 اپریل 2025 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پی ایچ اے شہر لاہور کو سبرسبز اور شاداب بنانے کیلئے متحرک ہوکرکام کررہا ہے۔ عثمانیاں کالونی گڑھی شاہو، پی سی ایس آئی آر سٹاف کالونی روڈ، رائے ونڈ روڈ، کوٹ لکھپت اسٹیشن روڈ ، ٹاؤن شپ کمرشل روڈ، سول لائن روڈ سمیت دیگر شاہراؤں پر شجرکاری کیساتھ اور ہارٹی کلچر کا کام تیزی سے جاری ہے۔

شاہراؤں کی گرین بیلٹس پر سایہ دار مقامی درختوں کی شجرکاری کی جارہی ہے جبکہ اہم شاہراؤں کی خوبصورت کو مزید بڑھانے کیلئے گول چکر اور سینٹرمیڈین پر موسمی پھولوں کے دیدہ زیب پلانٹرز بھی رکھے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ایچ اے غزالی سلیم بٹ اور ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہروٹو نے حکومت پنجاب کے ستھرا اور سرسبز پنجاب کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لئے عملی اقدامات جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تمام مرکزی شاہراہوں سے متصل گرین بیلٹس اور چوکوں کی موسمی پھولوں کیساتھ ری ڈیزائننگ، شجر کاری، نرسریوں میں پودوں کی افزائش، پارکس میں شہریوں کیلئے زیادہ سے زیادہ سہولیات اور ہارٹیکلچر ورکس میں بہتری کے لئے کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

شہرلاہور کی تمام شاہراؤں اور گرین بیلٹس کو موسمی پھولوں اور پلانٹرز سے بھرنے کیلئے پی ایچ اے دن رات کوشاں ہے اور انشاء اللہ شہر لاہور حقیقی معنوں میں پھولوں اور باغوں کا شہر بنائیں گے۔