لاہور جنرل ہسپتال میں مسیحی ملازمین کیلئے ایسٹر تہوار کے موقع پر 21اپریل کو چھٹی کا اعلان

اتوار 20 اپریل 2025 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے اپنے مسیحی ملازمین کے لئے ایسٹر تہوار کے موقع پر کل پیر کو خصوصی چھٹی کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ایسٹر کی خوشی کے موقع پر بڑا اعلان کرتے ہوئے ہسپتال کے مسیحی ملازمین کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کیلئے (کل)پیر کو اسپیشل ڈے آف کا اعلان کیا گیا ہے ،پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر کی منظوری کے بعد ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے احکامات جاری کردیئے ۔ اس حوالے سے ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ مسیحی ملازمین ایل جی ایچ فیملی کا حصہ اوران کی خوشی ہم سب کی خوشی ہے ۔