Kڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی کی ہدایات

) اسسٹنٹ کمشنر امتیازبلوچ نے لیویز فورس کے ہمراہ کلی حاجی سیف اللہ میں قبائل کے درمیان تصادم کو روکوانے کیلے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرلیا

اتوار 20 اپریل 2025 22:20

پ چمن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر امتیازبلوچ نے لیویز فورس کے ہمراہ کلی حاجی سیف اللہ میں قبائل کے درمیان تصادم کو روکوانے کیلے موقع پر پہنچ کر حالات کو کنٹرول کرلیا ہے اے سی چمن لیویز رسالدار عبد الجبار اور لیویز فورس نے قبائل کے درمیان کشیدگی کے خاتمے اور علاقے میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانے میں اہم کردار کرتے ہوئے کشیدگی کو کم کرنے اور حالات کو کنٹرول کر لیا ہے ڈپٹی کمشنر اے سی چمن اور لیویز فورس کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیں اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے کے پیشِ نظر فوری اقدامات کریں اس دوران دونوں قبائل کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلئے مقامی اور با اثر مشران جن میں مفتی محمدقاسم، ملک عبدالخالق اچکزئی حاجی محمود اچکزئی قاری محمداسلم اور دیگر قبائلی عمائدین موقع پر موجود ہیں اور دونوں قبائل کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ چمن نے حالات کو کنٹرول کر لیا ہے اس موقع پر اے سی چمن لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں امن و امان کی قیام اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کسی شخص گروہ یا فریق کو حالات خراب کرنے اور قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی گی اور اگر کسی فریق قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو لیویز فورس اور انتظامیہ اسکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔