Live Updates

ایرن ہالینڈ کراچی کی نلی بریانی کھانے لالو کھیت پہنچ گئیں

بریانی کی دکان پر اور وہاں نلی بریانی کھا کا نئے ذائقے کا لطف اٹھایا‘انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا

پیر 21 اپریل 2025 13:13

ایرن ہالینڈ کراچی کی نلی بریانی کھانے لالو کھیت پہنچ گئیں
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)پاکستانی بالخصوص کراچی کے کھانوں کی دنیا دیوانی ہے پی ایس ایل کی اسپورٹس میزبان آسٹریلوی ایرن ہالینڈ بھی نلی بریانی کھانے لالو کھیت پہنچ گئیں۔پاکستانی بالخصوص کراچی کے چٹ پٹے کھانوں کی تو دنیا دیوانی ہے۔ پی ایس ایل میں آنے والے غیر ملکی بھی اس کا اعتراف کر رہے ہیں اور مزے لے لے کر پاکستانی کھانے کھا رہے ہیں۔

پی ایس ایل 10 کے ایڈیشن میں کمنٹری پینل میں شامل ایرن ہالینڈ بھی کراچی کی مصالحہ دار بریانی کی مداح نکلی اور زبان کے چٹخارے نے انہیں کراچی کے وسط میں واقع لیاقت آباد (لالو کھیت) جانے پر مجبور کر دیا۔ایرن ہالینڈ نے لالو کھیت میں جا پہنچیں بریانی کی دکان پر اور وہاں نلی بریانی کھا کا نئے ذائقے کا لطف اٹھایا۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی پریزنٹر نے ان لمحات کی مختصر ویڈیو کو اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جس میں انہیں بریانی شاپ کے کاؤنٹر پر کھڑے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ ایرن کو دیکھ کر وہاں لوگوں کی بڑی تعداد بھی جمع ہوگئی جو موبائل فونز سے ویڈیوز بناتی دکھائی دی۔

ایرن ہالینڈ نے نلی بریانی کے ذائقے کو انتہائی لذیذ قرار دیتے ہوئے اسے کھانے کا منفرد تجربہ قرار دیا۔اس سے قبل انہوں نے وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کے ہمراہ این آئی سی وی ڈی کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں سے ملاقاتیں بھی کیں۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات