شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
ضلعی انتظامیہ کے مطابق صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا، تمام مین شاہراہوں پر آمدورفت معطل رہے گی، تمام شہری کرفیو کے اوقات میں انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں
فیصل علوی
پیر 21 اپریل 2025
11:42
(جاری ہے)
سکیورٹی اداروں کی طرف سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
دوسری جانب مقامی افراد نے حکم نامے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے دوران تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شمالی اور جنوبی وزیرستان کے کئی علاقوں میں کرفیوں کے نفاذ کیا گیا تھا۔ ضلعی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاتھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی وزیرستان اپر کے ڈپٹی کمشنر سلیم جان کے مطابق ایک دن کیلئے جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔اس دوران مسافروں سے درخواست کی گئی تھی کہ وہ متبادل راستوں کا انتخاب کریں۔اس دوران آسمان منزہ سے لدھا اور مکین تک سڑکیں اور نواز کوٹ سے رزمک تک سڑکیں ٹریفک کیلئے بند رہیں گی۔ ٹانک میں بھی سیکیورٹی خدشات کے باعث مختلف علاقوں میں کرفیو نافذ رہنے کااعلان کیا گیا تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی درخواست پر ضلعی انتظامیہ نے کرفیو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا تھا۔شمالی وزیرستان میں بھی رزمک سب ڈویڑن میں صبح 6 بجے سے شام 6 تک کرفیو نافذ کردیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق نواز کوٹ پل سے ڈنکن تحصیل رزمک تک کرفیو ہوگا جب کہ ڈنکن سے میلوگئی پل تحصیل دوسلی تک مکمل کرفیو نافذ رہے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جو خود سیاسی جماعتوں میں ڈکٹیٹر بن کر بیٹھے ہیں، وہ فوجی ڈکٹیٹرشپ کا خاتمہ نہیں کرسکتے
-
سوڈان: بیرونی طاقتیں جنگ کو ہوا دے رہی ہیں، تحقیقاتی کمیشن
-
مسلمان ہونا جرم بن گیا، دہلی پولیس کے افسر کا خاتون صحافی پر تشدد
-
یہاں پر وزیر کے پاس تمام طاقت ہونے کے باوجود ہم کچھ کرنہیں پاتے
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری
-
موجودہ سسٹم ڈلیور نہیں کررہا، ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کیا جانا چاہیئے
-
ڈیفنس تشدد انکوائری، ایس ایس پی فدا جانوری اور پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی سفارش
-
ڈی جی (سی) میجر جنرل فیصل نصیر کو نیکٹا کا قومی کوآرڈینیٹر تعینات کر دیا گیا
-
عمران خان کو توڑنے کی ہر کوشش ناکام ہوئی، وہ آج بھی چٹان کی طرح قائم ہے
-
عمران خان نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا لیکن موروثی سیاست کے وارث نہیں چاہتے کہ عام آدمی آگے آئے
-
جرمن سیاسی جماعتیں مہاجرت کا پس منظر رکھنے والے ووٹروں کو کیوں کھو رہی ہی؟
-
کراچی ڈیفنس میں کم عمر نوجوان پر تین افراد کا بیہمانہ تشدد، ڈنڈے مار کر ٹانگ توڑ دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.