کراچی ڈیفنس میں کم عمر نوجوان پر تین افراد کا بیہمانہ تشدد، ڈنڈے مار کر ٹانگ توڑ دی

بال کاٹ کر نوجوان کو زبردستی کھلائے گئے اور کہا خود کو گالیاں دو، تینوں ملزمان واقعے کے بعد غائب، ویڈیو سامنے آنے پر ڈی آئی جی ساؤتھ کا تحقیقات کا حکم

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 ستمبر 2026 19:57

کراچی ڈیفنس میں کم عمر نوجوان پر تین افراد کا بیہمانہ تشدد، ڈنڈے مار ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 04 ستمبر 2026ء ) کراچی ڈیفنس میں کم عمر نوجوان پر تین افراد نے بیہمانہ تشدد کیا اور ڈنڈے مار کر ٹانگ توڑ دی گئی۔ اے آروائی نیوز کے مطابق کم عمر نوجوان پر تشدد کا واقعہ ساحل تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ معلوم ہوا ہے کہ ابراہیم ملک نامی ملزم ، کم نوجوان علی کو پہلے بخاری لایا پھر اسے زبردستی اٹھا کر ساحل تھانے کی حدود میں لے گئے۔

جہاں پر نوجوان کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ تشدد کرنے والے ملزمان میں ابراہیم ملک سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔ ملزمان نے نوجوان پر تشدد کیا اور آخر میں ڈنڈا مار کر ٹانگ بھی توڑ دی اور نوجوان کے بال کاٹ دیئے پھر زبردستی بال کاٹ کر کھلائے گئے، نوجوان کو کہا گیا کہ خود کو گالیاں دو۔

(جاری ہے)

قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ تشدد کا شکار نوجوان ڈرا ، سہما اور شدید صدمے کی کیفیت میں ہے۔

تشدد کا شکار نوجوان نے پولیس کو درخواست نہیں دی، تینوں ملزمان واقعے کے بعد سے موقع سے غائب ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب ویڈیو سامنے آنے کے بعد ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے واقعے کا نوٹس لیا اور پولیس تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :