موجودہ سسٹم ڈلیور نہیں کررہا، ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کیا جانا چاہیئے

نئے صوبوں کیلئے سیاسی اتفاق رائے ناگزیر ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبے بنانے کی تجویز دے دی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 4 ستمبر 2026 22:01

موجودہ سسٹم ڈلیور نہیں کررہا، ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کیا جانا چاہیئے
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 04 ستمبر 2026ء ) وفاقی وزیر منصوبندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موجودہ سسٹم ڈلیور نہیں کررہا، ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کیا جانا چاہیئے۔ جیونیوز کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئے صوبوں کیلئے سیاسی اتفاق رائے ناگزیر ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال نے ملک میں 15 نئے صوبے بنانے کی تجویز دتیے ہوئے کہا کہ صوبوں سے متعلق جائزہ کمیٹی بنا کر قومی و سیاسی بحث شروع کی جائے۔

نئے صوبوں کے لیے قومی سطح پر سیاسی اتفاق رائے ناگزیر ہے۔ دوسری جانب گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ سندھ کے رہنے والے بڑے جذباتی ہیں،سندھ کے لوگ نئے صوبے نہیں چاہتے، پاکستان بننے سے اب تک ہم صرف تجربوں پر ہی چل رہے ہیں،بلدیاتی الیکشن پر بات ہوتی رہی ہے مگر ہوتے نہیں ہیں، بلدیاتی الیکشن میں پیپلز پارٹی بھر پور تیاری سے لڑے گی۔

(جاری ہے)

پاکستان کا بین الاقوامی سطح پر سافت امیج اجاگر کرنے میں بھی ایسی نمائشوں کا انعقاد بہت اہم ہے،پلاسٹک، پرنٹنگ اور پیکیجنگ کے شعبوں میں ترقی اور توسیع کے امکانات کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے،کاروبار کرنے والوں اور سرمایہ کاروں کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے ،ہم سب نے مل کر ملک و قوم کی ترقی ، خوشحالی اور استحکام کے لئے اپنا بھر پور طریقے سے کردار ادا کرنا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایکسپو سنٹر لاہور میں 23ویں تھری پی پاکستان نمائش کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔نمائش میں پلاسٹک، پرنٹنگ اور پیکیجنگ کے شعبوں سے متعلق نمائش میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں نے اپنی مصنوعات شوکیس کیں۔اس موقع پر صنعت سے وابستہ افراد اور کاروباری شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ ایسی نمائشوں سے ملکی معیشت کی مضبوطی کے ساتھ ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں۔