
سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری تیسر ے روز بھی او پی ڈیز بند
او پی ڈیز بند ہونے کے باعث دور دراز سے آنے والے مریضوں و ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا، سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں، ینگ ڈاکٹرز
فیصل علوی
پیر 21 اپریل 2025
12:01

(جاری ہے)
ابھی تک حکومت کی جانب سے ہڑتالی ڈاکٹروں سے مذاکرات کی کوئی واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔ینگ ڈاکٹرز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کا مطلب عام عوام کو مہنگے علاج کی طرف دھکیلنا ہے، جو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ نجکاری کا فیصلہ واپس لے کر عوامی مفاد میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ینگ ڈاکٹرز کامزید کہنا ہے کہ فی الحال صرف او پی ڈیز میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔ ایمرجنسی اور ان ڈور سروسز معمول کے مطابق جاری ہیں۔ اگر مطالبات منظور نہ کئے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتالوں کی نجکاری اور الائیڈ ہیلتھ ملازمین پر پولیس تشدد کیخلاف سرکاری ہسپتالوں کے آﺅٹ ڈورز میں ہڑتال کااعلان کیا تھا۔ینگ ڈاکٹرز نے ہسپتال کے کمروں کو تالے لگا دئیے تھے۔ہڑتال کے باعث سروسز ہسپتال، جناح ہسپتال کے آوٹ ڈور وارڈز سمیت، گنگارام ہسپتال، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی او پی ڈی بھی بند کر دی گئیں تھیں۔ چلڈرن ہسپتال، جنرل ہسپتال سمیت مختلف سرکاری ہسپتالوں میں عملے نے کام بندکر دیا تھا۔سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز بند ہونے سے علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ اتھا جبکہ وارڈز میں داخل مریضوں کا علاج بھی متاثر ہوا تھا۔بتایا گیا تھا کہ لاہور کے مال روڈ پرگرینڈ ہیلتھ الائنس اور پولیس میں ہونے والی جھڑپ کے واقعہ کے بعد سرکاری ہسپتالوں کے آوٹ ڈور وارڈز میں طبی عملے نے ہڑتال کر دی تھی۔ ڈاکٹرز نے کمروں کو تالے لگا دیئے۔نرسز اور پیرامیڈیکس سٹاف نے پرچی کاونٹرز بند کرادیئے تھے۔مزید اہم خبریں
-
گھروں میں کام کے بہانے چوریوں میں ملوث خواتین گینگ کی سرغنہ گرفتار، 40 تولے سونا برآمد
-
سندھ طاس معاہدے کی معطلی، پاکستان کی بھارت کیخلاف بین الاقوامی قانونی کارروائی شروع کرنے کی تیاری
-
لاہور، راوی روڈ میں گیس سلنڈر دھماکے میں 5 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے
-
ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار کے پہلے سو روز کیسے رہے؟
-
ویتنام میں جنگ کے خاتمے کی 50 ویں سالگرہ کا جشن
-
پاک بھارت کشیدگی اور ممکنہ بھارتی جارحیت کے خدشات کے پیش نظر سکردد اور گلگت کی پروازیں منسوخ
-
ملک بھر میں کل عام تعطیل کا اعلان
-
چارسدہ ، نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی کار پر فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید محکمہ صحت کا ملازم شدید زخمی
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواست مقرر کرنے کی ہدایت، آئندہ ہفتے سماعت کا امکان
-
پولٹری صنعت میں مصنوعی قیمتیں مقرر کرنے کے الزامات، 8 بڑی ہیچریوں کیخلاف کارروائی 15 کروڑ جرمانہ عائد
-
پاکستان پر ممکنہ حملے کی تیاری، بھارت نے سرحدی علاقے خالی کروالیے
-
پاکستان میں اس ہفتے گرمی کا عالمی ریکارڈ بن سکتا ہے ‘واشنگٹن پوسٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.