امارات، غیر ملکیوں پر اشتہارات میں قومی لباس پہننے پر پابندی

پیر 21 اپریل 2025 17:43

امارات، غیر ملکیوں پر اشتہارات میں قومی لباس پہننے پر پابندی
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)متحدہ عرب امارات نے قومی شناخت سے متعلق ایک نیا فیصلہ جاری کیا ہے، جس کے تحت غیر ملکی افراد کو ٹی وی یا ڈیجیٹل پلیٹ فارموں پر اشتہارات میں قومی لباس پہننے کی اجازت نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وفاقی قومی کونسل نے ایک نئی میڈیا پالیسی کی بھی منظوری دی ہے، جس کے مطابق غیر ملکیوں کو میڈیا میں اماراتی لہجے میں گفتگو کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اس اقدام کا مقصد قومی شناخت کی حفاظت اور ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :