ڈویژنل پبلک سکول وانٹر کالج ضلع خوشاب کی سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد

پیر 21 اپریل 2025 18:36

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) ڈویژنل پبلک سکول وانٹر کالج ضلع خوشاب میں سالانہ تقریبِ تقسیمِ انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان تھے۔ تقریب میں کمشنر جہانزیب اعوان نے بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودہا کے زیرِ اہتمام منعقدہ میٹرک اور ایف ایس سی کے سالانہ امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء وطالبات میں نقد انعامات و شیلڈز تقسیم کیں۔

(جاری ہے)

تقریب میں ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان ، پرنسپل ڈی پی ایس خوشاب کے علاوہ تمام محکموں کے افسران اور طلبہ، اساتذہ اور والدین بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب میں کمشنر نے نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء وطالبات کو شاباش اور مبارکباد دی۔ اُن کا کہنا تھا کہ کسی بھی قوم کی ترقی تعلیم سے مشروط ہے، نوجوان نسل کو جدید تعلیمی تقاضوں کے مطابق تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ اُنہوں نے اُساتذہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایک اچھا اُستاد نہ صرف طالبعلم کی شخصیت سنوارتا ہے بلکہ معاشرے کی تعمیر میں بھی کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ اُنہوں نے والدین کے تعاون کو بھی کامیابی کا اہم ستون قرار دیا۔

متعلقہ عنوان :