
آئی سی سی آئی مقامی، عالمی سرمایہ کاروں کو جوڑنے کے لئے بزنس کانفرنسز، نمائشوں کا انعقادکرے گی، ناصر قریشی
پیر 21 اپریل 2025 19:00
(جاری ہے)
امریکہ کی طرف سے بعض پاکستانی برآمدات پر حالیہ 29 فیصد ٹیرف پر تبصرہ کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے صدر نے ممکنہ منفی اقتصادی مضمرات پر تشویش کا اظہار کیا اور حکام پر زور دیا کہ وہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لئے امریکی ہم منصبوں کے ساتھ فعال طور پر مشغول ہوں اور اس کے ساتھ ساتھ کاروباری برادری کی مدد کے لئے ٹیکس میں چھوٹ، سبسڈی اور برآمدی مراعات جیسے ریلیف متعارف کرائیں۔
انہوں نے پالیسی کی وکالت اور کاروبار کے لئے سازگار ماحول کی سہولت فراہم کرنے کے لئے آئی سی سی آئی کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کاروباری برادری اور حکومت کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر رہا ہے۔مزید برآں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی آئی بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے دوست ممالک کے سفارت خانوں اور ان کے متعلقہ چیمبر آف کامرس کے ساتھ مضبوط رابطے میں ہے اور کئی ایک بین الاقوامی کاروباری کانفرنسیں اور نمائشیں منعقد کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جن کا مقصد مقامی سرمایہ کاروں کو بیرون ملک مقیم ہم منصبوں سے جوڑنا ہے۔آئی سی سی آئی کے صدر نے سٹریٹجک تعاون اور بصیرت انگیز منصوبہ بندی کے ذریعے اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے چیمبر کے عزم کا پھر سے اعادہ کیا۔مزید تجارتی خبریں
-
صدرایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا شرح سود میں 4فیصد کرنے کمی کا مطالبہ
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 22روپے کلو اضافہ
-
وفاقی بجٹ کے بعد چینی و برطانوی گاڑیوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، نئی قیمتیں جاری
-
آئی سی سی آئی-پی اے ایف ہسپتال کا بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق
-
ترسیلات زر میں اضافے سے 28 ارب ڈالر ٹریڈ ڈیفیسٹ ختم ہوا، میاں زاہد حسین
-
اوگرا نے جون 2025ء کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر کے قیمتوں میں کمی کر دی
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافہ
-
سعودی کمپنی آرامکو نے تیل و گیس کمپنی ''گو'' کے 40 فیصد حصص حاصل کرلئے
-
آٹو موبائلز کی فروخت میں مئی کے دوران 35 فیصد، جاری مالی سال میں 39 فیصد اضافہ ہوا،پاما
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 29روپے کلو کمی
-
زرمبادلہ کے ذخائر 167ملین ڈالر اضافے کے بعد 16.87ارب ڈالرہوگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.