ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے ہائیکورٹ بار جبری گمشدگی کمیٹی کی چیئرپرسن کے عہدے سے استعفا دے دیا

پیر 21 اپریل 2025 20:55

ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے ہائیکورٹ بار جبری گمشدگی کمیٹی کی چیئرپرسن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء)ایڈوکیٹ ایمان مزاری نے ہائیکورٹ بار جبری گمشدگی کمیٹی کی چیئرپرسن کے عہدے سے استعفا دے دیا ،ایڈووکیٹ ایمان مزاری نے کہا کہ ہائیکورٹ بار ججز سینیارٹی معاملے پر اصولی موقف سے پیچھے ہٹی،اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے اپنے اس عمل کے ذریعے بزدلی کا ثبوت دیا ،میں نہیں سمجھتی ہائیکورٹ بار میں اب اتنی جرات ہے جبری گمشدگیوں جیسے معاملے پر کھڑی ہو سکے،لہذا محض رسمی عہدہ رکھ سکتی ہوں نا ہی موجودہ بار کی کابینہ میں رہ کر اپنا نام خراب کر سکتی ہوں۔