اسلام آباد ہائیکورٹ میں ماتحت عدلیہ کے دو ججزکی خدمات پشاورہائیکورٹ کو واپس کردی گئیں

پیر 21 اپریل 2025 20:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2025ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ماتحت عدلیہ کے دو ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کر دی گئیں۔ قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید احتشام علی کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس کر دی گئیں، جج سید احتشام علی آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی اسلام آباد تعینات تھے۔اسی طرح گریڈ 20 کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسینہ ثقلین کی خدمات بھی پشاور ہائیکورٹ کے حوالے کی گئیں، جج حسینہ ثقلین بطور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات تھیں۔