سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی اور گورنمنٹ بوائز وگرلز ہائی سکولز جوسک کا دورہ

پیر 21 اپریل 2025 22:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) سابق وزیر اعلی بلوچستان ونیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پیر کے روز خضدار انجینئرنگ یونیورسٹی تربت کیمپس ،گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اور گورنمنٹ گرلز ھائی اسکول جوسک کا دورہ کیا۔ خضدار یونیورسٹی آف انجینئرنگ تربت کیمپس کے ڈائریکٹر شعیب شیران اور یونیورسٹی اسٹاپ نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا استقبال کیا۔

ڈائریکٹر شعیب شیران نے کیمپس کے متعلق بریفنگ دی اور درپیش مسائل بیان کئے۔

(جاری ہے)

دریںاثناء ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول اور گورنمنٹ گرلز ھائی اسکول جوسک کا بھی دورہ کیا۔اسکولوں کے پرنسپل اور اساتذہ نے ڈاکٹر عبدالمالک کو مسائل پر بریفنگ دی۔ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جوسک کے بوائز اور گرلز اسکولوں کے طالب علموں سے بھی ملاقات کی۔

نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ جوسک کے دونوں اسکولوں کے مسائل کو حل کرنے کی ہرممکن کوشش کروں گا۔اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما محمد جان دشتی، ڈاکٹر نور، صوبائی سوشل میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش، ضلعی کیچ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری اعجاز احمد جوسکی، حاجی فدا شیرجوسکی، نثار احمد جوسکی، سیف اللہ اور گلزار کریم بھی ہمراہ تھے۔