انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کے قتل کا مقدمہ درج

ملزم نے سب کو انگلی کے اشارے سے خاموش رہنے کا کہا اور بہن کو گولی ماری دی، بھائی

پیر 21 اپریل 2025 19:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کے قتل کی ایف آئی آر کا متن سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد کی انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں قتل کی جانے والی طالبہ کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیاگیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات نامعلوم نوجوان ہاسٹل میں داخل ہوا تھا، ملزم نے سب کو انگلی کے اشارے سے خاموش رہنے کا کہا اور میری بہن کو گولی ماری دی۔ایف آئی ار میں کہا گیا کہ بہن کو تین روم میٹس کی موجودگی میں گولی مارکر قتل کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :