Live Updates

جج کی رخصت کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی

پیر 21 اپریل 2025 20:25

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء) بانی پی ٹی آئی عمران خان سمیت دیگر ملزمان کے خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ کی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہونا تھی تاہم جج کی رخصت کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی ،تمام ملزمان کو بھی جج کی چھٹی سے متعلق آگاہ کر دیا گیا، عدالت پیش ہونے والے ملزمان کو حاضری لگا کر جانے کی اجازت دی گئی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات