گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا کی کرکٹ ٹیم نے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

منگل 22 اپریل 2025 14:05

گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا کی کرکٹ ٹیم نے پنجاب میں پہلی پوزیشن ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)گورنمنٹ انبالہ مسلم کالج سرگودھا کی کرکٹ ٹیم نے پنجاب میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی جو اہلیان سرگودھا کیلئے باعث فخر ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق انبالہ مسلم کالج سرگودھا کی کرکٹ ٹیم پنجاب میں پہلی پوزیشن پر کالج انتظامیہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب کا انعقاد کیا جس کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر مملکت و معاون خصوصی وزیراعظم چوہدری حامد حمید نے چئیرمین ایجوکیشن فائونڈیشن ملک شعیب اعوان نے کالج کرکٹ ٹیم اور انتظامیہ کو مبارکباد دی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کالج انتظامیہ کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے اور ہونہار طلبا کالج کا اثاثہ ہیں جو مستقل کے روشن ستارے اور معمار ہیں۔