عدالت نے پی این آئی ایل سے نام نکالنے کیلئے تحریک انصاف کے عبدالحسیب ٹیپو کی درخواست نمٹا دی

منگل 22 اپریل 2025 15:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے پی این آئی ایل (پاسپورٹ نان-ایشوئنس لسٹ) میں نام شامل کرنے کے خلاف تحریک انصاف کے رہنما عبدالحسیب ٹیپو کی درخواست ایف آئی اے حکام کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی۔جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر منگل کو سماعت کی۔

(جاری ہے)

آگاہ کیا کہ عبدالحسیب ٹیپو کے خلاف کوئی زیر التوا مقدمہ نہیں، اور ان کا نام پی این آئی ایل سمیت تمام فہرستوں سے نکال دیا گیا ہے۔

عبدالحسیب ٹیپو کی جانب سے ایڈووکیٹ عرفان کلار نے دلائل دیئے۔ درخواست گزار کے وکیل کا موقف تھا کہ ان کے موکل کے خلاف صرف دو مقدمات درج ہیں جن میں وہ ضمانت حاصل کرچکے ہیں اور اب وہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے بیرون ملک جانا چاہتے ہیں ۔استدعا ہے کہ نام لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے ایف آئی اے حکام کے بیان کی روشنی میں درخواست نمٹا دی ۔