آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ساجد منظور کی موت عظیم سانحہ ہے،ماسٹر رمضان

منگل 22 اپریل 2025 16:49

دھناں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)سیاسی و سماجی رہنما ماسٹر رمضان آف چڑی نے کہا کہ آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر ساجد منظور کی موت عظیم سانحہ ہے آزاد کشمیر کے عوام بالخصوص ضلع کوٹلی کے عوام ایک قابل ڈاکٹر سے محروم ہو گئے مرحوم انتہائی ملنسار ، اعلیٰ اوصاف اور درد دل رکھنے والے انسان تھے ایسی شخصیات صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں مرحوم کی موت سے پیدا ہونے والا خلاء مدتوں پُر نہ ہو گا ان خیالات کا اظہار سیاسی و سماجی رہنما ماسٹر رمضان آف چڑی نے اپنے اخباری بیان میں کیاا نھوں نے کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء کریں لواحقین کو صبر و جمیل عطاء کریں ۔

متعلقہ عنوان :