پنجاب کابینہ،سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کے واجبات کی ادائیگی کےلئے سپلیمنٹری گرانٹ منظور

منگل 22 اپریل 2025 16:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) پنجاب کابینہ نے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کے واجبات کی ادائیگی کےلئے 22.234 ارب روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ فنانس نے اس مد میں 7.41 ارب روپے کے فنڈز سرکاری ہسپتالوں کے اکائو نٹس میں ٹرانسفر کر دیے ہیں،باقی رقم مئی 2025 میں ریلیز کر دی جائے گی،کل رقم کی تیسری قسط مالی سال 2025 کے ختم ہونے سے پہلے ریلیز کر دی جائے گی۔

میو ہسپتال ، جنرل ہسپتال، سروسز ہسپتال ، چلڈرن ہسپتال ، جناح ہسپتال ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی ، گنگارام ہسپتال ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز لاہور، نشتر ہسپتال ملتان، الائیڈ ہسپتال فیصل آباد، بہاول وکٹوریہ ہسپتال بہاول پور، شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان اور ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی سمیت دیگر ٹیچنگ ہسپتالوں میں ادویات کے واجبات ادا کئے جائیں گے۔