پیپلزپارٹی شہید بھٹو ضلع ٹنڈو محمد خان سٹی کی باڈی تشکیل،محمدایوب صدر منتخب

منگل 22 اپریل 2025 18:03

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)پیپلزپارٹی شہید بھٹو ضلع ٹنڈو محمد خان کا اجلاس ضلعی صدر غلام قادر ملاح ،اور جنرل سیکرٹری ریاض علی لغاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں عہدیداروں اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر ٹنڈو محمد خان سٹی کیلئے باڈی تشکیل دی گئی جس میں صدر محمد ایوب کوریجو، سینئرنائب صدر گلزار شیخ، نائب صدرز شہر یار پنھور، تنویر علی گدی پٹھان،اویس راجپوت، جنرل سیکرٹری ظہیر بھٹی، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہزاد میمن، جوائنٹ سیکرٹری احمد حسین بھٹی، اطلاعات سیکرٹری نعمان کمنبار، آفس سکریٹری فیضان سموں، اور خزانچی ساجد قمبرانی کو منتخب کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :