چوہدری آصف محمود او پی ایف کے  بورڈ آف گورنرز  میں انڈیپینڈنٹ ڈائریکٹر  مقرر

منگل 22 اپریل 2025 18:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف )کے بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کی تشکیل نو کر دی ہے جس کے تحت پاک -جاپان گروپ کے سی ای او چوہدری آصف محمود کو بورڈ آف گورنرز میں آزاد ڈائریکٹر کے طور پر شامل کرلیا گیا،اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری آصف کو جاپان اور مشرق بعید میں بطور عمومی سفیر خدمات انجام دینے کا تجربہ حاصل ہے۔

دریں اثنا چیئرمین پاکستان بزنس ایسوسی ایشن جنوبی کوریا مدثر چیمہ سمیت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے چوہدری آصف کو بی او جی میں شامل کرنے پر حکومت کو سراہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے او پی ایف کی خدمات کو فروغ دینے اور غیر ملکی ترسیلات زر میں اضافہ میں مدد ملے گی۔

متعلقہ عنوان :