موسمیاتی بحران کا حل ہمارے ہاتھ میں ہے، صاف توانائی کی طرف منتقلی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ مصدق ملک

منگل 22 اپریل 2025 22:21

موسمیاتی بحران کا حل ہمارے ہاتھ میں ہے، صاف توانائی کی طرف منتقلی حکومت ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء)وزیر ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی مصدق ملک نے کہا ہے کہ موسمیاتی بحران کا حل ہمارے ہاتھ میں ہے، صاف توانائی کی طرف منتقلی حکومت کی اولین ترجیح ہے‘ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی زد میں ہے، فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔یوم الارض ہم سے عملی اقدامات کا تقاضا کرتا ہے جن میں درخت لگانا، پانی بچانا، پلاسٹک کم کرنا شامل ہیں۔

ارتھ ڈے پر پیغام میں وفاقی وزیرمصدق ملک نے کہا کہ ورلڈ ارتھ ڈے 2025 آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں منایا جا رہا ہے۔زمین کے تحفظ اور ماحولیاتی استحکام کے لیے اجتماعی اقدام ضروری ہیں۔ 'ہماری طاقت، ہمارا سیارہ' ظ ارتھ ڈے 2025 کا عالمی موضوع ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موسمیاتی بحران کا حل ہمارے ہاتھ میں ہے، صاف توانائی کی طرف منتقلی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کی زد میں ہے، فوری اقدامات ناگزیر ہیں۔ وفاقی حکومت کا روشن پاکستان، گرین اسٹیمولس اور الیکٹرک گاڑیوں پر فوکس جاری ہے۔ موسمیاتی قیادت میں پاکستان کا کردار فعال اور مؤثرہے۔ یوم الارض ہم سے عملی اقدامات کا تقاضا کرتا ہے جن میں درخت لگانا، پانی بچانا، پلاسٹک کم کرنا شامل ہیں۔ پاکستان ہر شہری کے لیے بہتر، محفوظ اور پائیدار کل کی تعمیر کے لیے پُرعزم ہے۔ پانی، توانائی، خوراک، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں ماحولیاتی مضبوطی پر زوردیتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ اتحاد، شعور اور جدت کے ذریعے زمین کو شفا دی جا سکتی ہے۔گرین انرجی کی منتقلی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :