میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کا 17 کروڑ44 لاکھ 07 ہزار520 روپے کا بجٹ بھاری اکثریت سے منظور

منگل 22 اپریل 2025 22:42

نصیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء)میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کا ڈویلپمنٹ اینڈ نان ڈویلپمنٹ بجٹ اجلاس کنوینر شاہ محمد ہاڑا بلوچ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں چیئرمین میونسپل کمیٹی میر صفدر خان عمرانی چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد سلیم ڈومکی سمیت دیگر مرد خواتین کونسلران شریک تھیں اجلاس میں مختلف کونسلران نے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی بجٹ اجلاس میں ایوان نے 17کروڑ 44لاکھ 07ہزار 520 روپے کا بجٹ بھاری اکثریت سے منظور کرلیا۔

(جاری ہے)

اجلاس سے میونسپل کمیٹی کے کونسلران حاجی رحمت اللہ بنگلزئی پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو حاجی قدیر قریشی حاجی شیر احمد کھیازئی حاجی غلام رسول سولنگی رانا خان مغیری خان محمد سیال مولا حسن جتک محمد عثمان ابڑو خلیل احمد قریشی اور عبدالحمید ابڑو نے اپنے خطاب میں کہاکہ تمام وارڈز کے ممبران کو مساوی طور پر بجٹ کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ تمام کونسلران اپنے متعلقہ وارڈز میں ترقیاتی عمل شروع کروا سکیں کیونکہ عوام نے انہیں بھاری مینڈیٹ دیکر خدمت کرنے کا موقع دیا ہیاس لیے ہماری کوشش رہے گی کہ وہ اسکیمات متعارف کروائی جائیں جن سے عوام براہ راست مستفید ہو سکے ہم عوام کو کبھی بھی مایوس نہیں کریں گے بلکہ عوام کی خدمت کر کے اپنا سیاسی فریضہ ادا کرتے رہیں گے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی میر صفدر خان عمرانی اور کنوینر شاہ محمد ہاڑا بلوچ نے کہا کہ ہماری نظر میں میونسپل کمیٹی کے تمام کونسلران ایک ہیں اور کوشش رہیگی کہ تمام کونسلران کو ساتھ لے کر چلیں ہماری یہی ترجیح رہی ہے انشااللہ اس مرتبہ بھی تمام کونسلران کو اعتماد میں لے کر ترقیاتی اسکیمات کو منظور کیا گیا ہے تمام کونسلران میں مساوی طور پر 19 لاکھ روپے کی اسکیموں کی تجاویز لی گئی ہے متفقہ طور پر 65 اراکین نے بجٹ کی منظوری دی ہے جوکہ خوش آئند اقدام ہے سال 2024.25 کے بجٹ میں ترقیاتی و غیر ترقیاتی عمل کے لئے 17 کروڑ 44 لاکھ 07 ہزار 520 روپے کی تجویز لی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر شہر کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا یہ بجٹ عوام کا ہمارے پاس امانت ہے اور عوام کی بہتر تعمیر و ترقی پر ہی استعمال کیا جائے گا تاکہ شہریوں کے مسائل میں کمی واقع ہو اور انہی تمام بنیادی سہولیات فراہم ہو سکیں انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ دستیاب وسائل میں رہتے ہوئیشہر کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کو بحال رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں یہ شہر ہم سب کا ہے اور ہم سب کو مل کر اس کی بہتری کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا میونسپل کمیٹی ڈیرہ مراد جمالی کے ہونے والے اجلاس میں کونسلر سائرہ منگی کے والد شہید مقدم حاجی مختیار منگی کیلے ایوان میں خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا دعا مغفرت پروفیسر محمد ابراہیم ابڑو پڑھائی اور ایوان میں شامل تمام کونسلران نے کونسلر میونسپل کمیٹی سائرہ منگی سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ پاک شہید مختیار منگی کے درجات بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔