پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری اتار چڑھاو کے بعد محدود پیمانے پر تیزی

انڈیکس 1لاکھ18ہزار300پوائنٹس سے بڑھ کر 1لاکھ18ہزار400پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

منگل 22 اپریل 2025 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2025ء)کاروباری ہفتے کے دوسرے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری اتار چڑھاو کے بعد محدود پیمانے پر تیزی رہی اور انڈیکس 1لاکھ18ہزار300پوائنٹس سے بڑھ کر 1لاکھ18ہزار400پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ،مارکیٹ کے سرمائے میں 19ارب روپے سے زاید کا اضافہ ریکارڈکیاگیا جبکہ 47.45فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں ۔

منگل کو کاروبار کا آغاز تو مثبت ہوا بعد ازاں اسٹاک مارکیٹ پرافٹ ٹیکنگ کا شکار ہو گئی اور کاروباری سرگرمیاں اتار چڑھاو کی زد میں آ گئی ٹریڈنگ کے دوران اگرچہ انڈیکس میں 800سے زاید پوائنٹس کا اضافہ بھی ہوا مگر مارکیٹ اس اضافے کو برقرا ر نہ رکھ سکی ۔کاروبار کے اختتام پر منگل کو کے ایس ای 100انڈیکس 46پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ18ہزار430پوائنٹس پر بندہوا اسی طرح 8پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای 30انڈیکس 36ہزار403پوائنٹس ہو گیا تاہم کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس 73ہزار970پوائنٹس سے گھٹ کر 73ہزار872پوائنٹس پر آگیا،محدود کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 19ارب72کروڑ99لاکھ26ہزار71روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مارکیٹ کیپٹیلائزیشن 14444ارب56کروڑ74لاکھ11ہزار522روپیہوگیا۔

(جاری ہے)

منگل کو مارکیٹ میں 30ارب روپے مالیت کے 74کروڑ8لاکھ72ہزارحصص کے سودے ہوئے جبکہ پیر کو 36ارب روپے مالیت کے 67کروڑ24لاکھ43ہزارحصص کیسودیہوئے تھے ۔اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ روز مجموعی طور پر 451کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے 214کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،196میں کمی اور41کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا ۔کاروبار کے لحاظ سے بینک آف پنجاب ،پاور سیمنٹ ،پاک انٹر نیشنل بلک ،پاک الیکٹرون اور سوئی سدرن گیس سر فہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھاو کے اعتبار سے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کا بھاو224.80روپے بڑھ کر 2472.79روپے ہو گیا اسی طرح 146.20روپے اضافے سے ہوئسٹ پاکستان لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 3158.50روپے پر جا پہنچی جبکہ پاکستان ٹوبیکوکمپنی لمیٹڈ کا بھاو47.93روپے کم ہو کر 1214.17روپے ہوگیا اسی طرح 44روپے کمی سے سپر نیٹ ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 748.24روپے پر آ گئی ۔