غ*خضدارپولیس کی کامیاب کاروائی چوری شدہ موٹر سائیکل اور غیر قانونی پسٹل برآمد

منگل 22 اپریل 2025 20:30

;خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء) خضدارپولیس کی کامیاب کاروائی چوری شدہ موٹر سائیکل اور غیر قانونی پسٹل برآمد ایک مطلوب ملزم گرفتار ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سینئرسپرنٹنڈنٹ آف پولیس خضدار جاوید احمد زہری کیہدایت پر ڈی ایس پی زمان پندرانی کی سربراہی میں ایس ایچ او سٹی تھانہ بھاول خان کا پولیس ٹیم ہمراہ ایک کاروائی کے دوران ڈرامائی انداز میں مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم منظور احمد ولد غلام مصطفی قوم رخشانی سکنہ کھٹان کو گرفتار کرلیاگیا۔

ملزم کے قبضے سے ایک عدد چوری شدہ موٹرسائیکل CD-70 اور ایک عدد ٹی ٹی پسٹل برآمد کی گئی۔ ملزم کے خلاف 74/025 بجرم زیر دفعہ 15/ڈی اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ملزم پہلے بھی کوئٹہ اور خضدار میں مختلف وارداتیں کر کے گرفتار ہو چکا ہے۔ کوئٹہ میں ملزم کے خلاف کیس اب بھی زیرِ سماعت ہے خضدارپولیس کا عزم ہے کہ خضدارکو جرائم سے پاک شہربناکرہی دم لیں گے۔