ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی اختتامی تقریب

منگل 22 اپریل 2025 21:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ہونہار طلبہ، چیئرمین ڈیڈک رکن صوبائی اسمبلی افتخار احمد خان جدون اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمان نےہونہار طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےافتخار احمد خان جدون نے کہاکہ وہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمان کو یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے لیے مثالی خدمات اور مستحق و قابل طلباء تک لیپ ٹاپ پہنچانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور شعبہ کمپیوٹر سائنس کے ہونہار طلباء کو بھی مبارکباد دیتا ہوں ۔مستقبل میں بھی مستحق اور قابل طلباء و طالبات کو تمام تعلیمی سہولیات سے آراستہ کرنے کے لیے اہم اقدام اٹھائے جائیں گے۔ فلسطین کے طلباء کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ان کو مفت تعلیم کے ساتھ ان کی رہائش اور دوسری سہولیات بھی مفت فراہم کی جائے گی۔