گ*سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم نواب ٹائون سے گرفتار

mریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گروہ لوہاری گیٹ سے گرفتار Eمصطفی آباد سی02 منشیات فروش گرفتار

منگل 22 اپریل 2025 21:45

/ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2025ء) امن وامان کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے لاہو رپولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپورکارروائیاں جاری ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نواب ٹاؤن چوکی ایل بلاک پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش وہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم کوگرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم محمد مزمل کی میر داد چوک کے قریب شناخت کی گئی۔

ملزم کے قبضہ سے 223 بور رائفل و گولیاں برآمدکی گئیں۔ اسی طرح لوہاری گیٹ پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔گندے نالے کے قریب چھپے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گروہ کو گرفتارکر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ثاقب اور ساتھی ذیشان شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے دو موٹر سائیکلیں،غیر قانونی اسلحہ اور ماسٹر چابیاں برآمدکی گئیں۔

(جاری ہے)

ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ مصطفی آباد پولیس نے دوران پٹرولنگ 02 منشیات فروش گرفتار کر لیئے۔ منشیات فروش خالد اور احتشام کو سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 300 گرام آئس، پستول اور گولیاں برآمدہوئیں۔ ملزمان نے تعلیمی اداروں ،ہوسٹلز، کالجز کے اطراف میں منشیات بیچنے کا اعتراف کیا۔ چوکی نیاز بیگ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سنوکر پر جواء کھیلتے ہوئے 7 قمار باز گرفتار کر لئے۔ ملزمان میں عدنان، محبوب، سمران، عمران، الماس، حسیب اور عمران شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ ملزمان نعیم سنوکر کلب سرشاد ٹاؤن گلی نمبر 3 میں سنوکر پر چیک جواء کھیل رہے تھے۔