برطانیہ میں پہلی بار غیر ملکی مجرموں کی شہریت اورجرائم سےآگاہ کرنے کا حکم

حکومت چاہتی ہے کہ عوام کو مجرموں کے بارے میں بہتر معلومات ہوں،ہوم آفس

بدھ 23 اپریل 2025 13:52

برطانیہ میں پہلی بار غیر ملکی مجرموں کی شہریت اورجرائم سےآگاہ کرنے ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)حکومتی منصوبے کے تحت پہلی مرتبہ برطانیہ میں غیر ملکی مجرموں کی شہریت کے علاوہ ان کے جرائم کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہوم سیکریٹری یوویٹ کوپر نے حکام کو رواں برس کے آخر تک مجرموں کی شہریت ان کے جرائم سمیت ڈیٹا شائع کرنے کا حکم دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس کے اختتام تک 19 ہزار غیر ملکی مجرم ملک بدری کے منتظر تھے، یہ تعداد کنزرویٹیو حکومت کے آخری وقت تک 18 ہزار تھی۔ ہوم آفس کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ عوام کو مجرموں کے بارے میں بہتر معلومات ہوں اور انہیں یہ بھی پتہ ہو کہ یہ کہاں سے آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :