پی ایس ڈی پی کے تحت کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے 48 ارب 64 کروڑ روپے کے فنڈز جاری

بدھ 23 اپریل 2025 14:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 48 ارب 64 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے جن میں سے34ارب 96کروڑ89لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 50ارب 77کروڑروپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 48 ارب 64کروڑ روپے جاری جبکہ 34 ارب 96 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔