کسٹم محصولات سے عالمی تجارت کو نقصان پہنچتا ہے ، چینی صدر

محصولات اور تجارتی جنگیںتمام ممالک کے جائز حقوق و مفادات کو نقصان پہنچاتی ہیں،گفتگو

بدھ 23 اپریل 2025 17:27

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)چین کے صدر شی جن پنگ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ تجارتی محصولات (ٹیرف) کثیر جہتی عالمی تجارتی نظام کو نقصان پہنچاتی ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بیہ بات انہوں نے بدھ کے روز بیجنگ میں آذربائیجان کے صدر الہام علییف سے ملاقات کے دوران کہی۔صدر نے کہا کہ محصولات اور تجارتی جنگیںتمام ممالک کے جائز حقوق و مفادات کو نقصان پہنچاتی ہیں، کثیر جہتی تجارتی نظام کو کمزور کرتی ہیں اور عالمی اقتصادی نظام پر منفی اثر ڈالتی ہیں"۔

متعلقہ عنوان :