گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے حضرت غوث اعظم ؒ کے مزار پر حاضری دی

مزارپر فاتحہ خوانی کی اورآرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے بھی دعا کی

بدھ 23 اپریل 2025 18:04

گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے حضرت غوث اعظم ؒ کے مزار پر حاضری دی
بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عراق کے دارلحکومت بغداد میں حضرت غوث الاعظمؒ کے مزار پر حاضری دی۔ گورنرسندھ کی آمد پر مزار کے متولی سید عبدالقادر النعیمی ، سید خالد گیلانی اور دیگر منتظمین نے خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانیؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ملک و ملت کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کیں۔ گورنر سندھ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لئے بھی دعا کی۔گورنرسندھ کو مزار کے متولی سید عبدالقادر النعیمی اور سید خالد گیلانی نے چادرِ اقدس کا تحفہ پیش کیا۔گورنر سندھ کی جانب سے زائرین میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :