ڈیرہ اسماعیل خان،مریالی موڑ کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے 26سالہ نوجوان جاں بحق

بدھ 23 اپریل 2025 18:53

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) ڈیرہ اسماعیل خان مریالی موڑ کے قریب ٹینکر کی ٹکر سے 26سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کینٹ کی حدود مریالی موڑ کے قریب روڑ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار ٹینکر کی ٹکر سے 26سالہ نوجوان انتساب احمد خان استرانہ ولد نصیر احمد خان سکنہ محلہ مجاہد نگر شدید زخمی ہو گیاجس کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ،جہاں وہ زندگی کی بازی ہار گیا۔ دوسرے واقعہ میں درابن روڈ پر کھتی کے قریب ٹوڈی کار اور چنگچی رکشہ میں تصادم سے ماسٹر عبد القیوم، عابد زرگر، محمد سہیل سکنائے درابن سمیت 5افراد زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :