وفاقی وزیرِ خزانہ کی ڈوئچے بینک کے وفد سے ملاقات،پاکستان کی مالیاتی منڈیوں میں واپسی میں دلچسپی کا اظہار

بدھ 23 اپریل 2025 20:17

وفاقی وزیرِ خزانہ کی ڈوئچے بینک کے وفد سے ملاقات،پاکستان کی مالیاتی ..
واشنگٹن ڈی سی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)وفاقی وزیرِ خزانہ و ریونیو، سینیٹر محمد اورنگزیب نے ڈوئچے بینک کے وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت محترمہ مریم وازانی، منیجنگ ڈائریکٹر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ (MENA) کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی مالیاتی منڈیوں میں واپسی میں دلچسپی کا اظہار کیا جس میں پانڈا بانڈز اور ESG بانڈز کے اجرا کی خواہش شامل ہے،یہ اقدامات ملک میں معاشی استحکام اور حالیہ کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :