بھارت نے سینٹرل ایشین والی بال چیمپئین شپ کیلئے انٹریز بھجوا دی

بدھ 23 اپریل 2025 22:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء)آئندہ ماہ اسلام آباد میں کھیلی جانیوالی سینٹرل ایشین والی بال چیمپئین شپ میں شرکت کیلئے بھارت نے بھی اپنی انٹریز بھجوا دی۔

(جاری ہے)

پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے بتایا کہ 28 مئی سے 4 جون تک لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں ہونیوالے میگا ایونٹ میں شرکت کیل?ے بھارت نے 30ناموں کی لسٹ فیڈریشن کو بھجوا?ی ہے جس پر ہم نے انڈین والی بال فیڈریشن کو پاکستان کے ویزوں کیلئے پاکستان ہائی کمیشن کو جلد از جلد درخواست دینے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہم نے بھارتی دستے کے نام پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کو بھی بھیج دیے ہیں اور متعلقہ حکام سے درخواست کی ہے کہ مہمان کھلاڑیوں کو ویزا سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ وسطی ایشیائی والی بال لیگ میں شرکت کر سکیں۔ چوہدری یعقوب نے بتایا کہ وسطی ایشیا کے دیگر ممالک میں ایران، کرغزستان، ترکمانستان، ازبکستان، سری لنکا سمیت دیگر ٹیمیں شرکت کرے گی۔