مودی کاپہلگام فالس فلیگ آپریشن مسترد

ٰکشمیری عوام مودی سرکار کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی،مودی سرکار خود ہی دہشتگرد حملے کرواتی ہے، شہری

بدھ 23 اپریل 2025 23:23

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء)مقبوضہ کشمیر کے عوام نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن مسترد کر دیا ‘کشمیری عوام مودی سرکار کیخلاف سڑکوں پر نکل آئی۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا تھا کہ مودی سرکار خود ہی دہشتگرد حملے کرواتی ہے،آئے دن فوجیوں اور سویلینز کا مارا جانا ہماری برداشت سے باہر ہے، مقبوضہ کشمیر کی عوام کی جانب سے مودی سرکار کیخلاف نعرہ بازی کی گئی اور امیت شاہ مردہ باد اور نریندر مودی مردہ بادکے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔