Kتھائی لینڈ میں پاک بھارت باکسنگ ٹاکرا

ں*پاکستانی انٹرنیشنل باکسر عثمان وزیر آج تھائی لینڈ میں بھارتی حریف سے ٹکرائیں گے

بدھ 23 اپریل 2025 20:20

ث نوم پنھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اپریل2025ء)پاکستانی انٹرنیشنل باکسر عثمان وزیر آج تھائی لینڈ میں بھارتی حریف سے ٹکرائیں گے،عثمان وزیر کی یہ سولویں انٹرنیشنل فائٹ ہو گی۔عثمان وزیر 16/0 کے سکور کے ساتھ ابھی تک ناقابل شکست ہیں-پاک بھارت باکسنگ ٹاکراپاکستانی وقت کے مطابق بروز آج تین بجے ہو گی۔

(جاری ہے)

پاکستانی باکسر عثمان وزیر بھارتی باکسر کو ہرانے کے لیے پر عزم ہیں ۔عثمان وزیر اس سے قبل بھی بھارتی باکسر کوناک آؤٹ کر چکے ہیں۔ عثمان وزیر نے اپنے ویڈیو پیغام میں قوم سے اپنی فتح کے لیے دعاؤں کی درخواست کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پہلے کی طرح اس بار بھی اپنی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ میں جیت پاکستان کے نام کروں گا ۔