خضدار میں علاج و معالجے کی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی، ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی

بدھ 23 اپریل 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2025ء) ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے کہا ہے کہ خضدار میں علاج و معالجے کی سہولتوں کی فراہمی میں کوئی بھی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،مستقل غیر حاضر ہیلتھ ملازمین کو ان کی ملازمتوں سے برطرف کردیا گیا ہے آئندہ بھی اگر کوئی ہیلتھ ملازم غیرحاضری کا مرتکب ہوگا تو انہیں بھی برطرف کردیا جائیگا ۔

بدھ کو ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سمیت تمام تحصیلوں کے ہسپتالوں کو صحیح معنوں میں عوام کے لئے علاج کے مراکز کے طور پر دیکھنا چاہتا ہوں۔چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت کی روشنی میں محکمہ ہیلتھ کے شعبے میں قوائد و ضوابط پر موثر اندا ز میں عمل کو یقینی بنایا جائے ، غیر حاضر ڈاکٹرز یا عملہ نہ صرف اپنے پیشے کے ساتھ زیادتی کررہے ہوتے ہیں بلکہ وہ عوام کے علاج کے حقوق کو بھی سلب کرنے کا مرتکب ہوتے ہیں ہسپتال آر ایچ سی، بی ایچ یو اور دیگر ہیلتھ کے مراکز میں ڈیوٹی سے غیر حاضر عملے کی تنخواہیں کاٹی جائینگی اور مستقل غیر حاضر ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف کو ان کی ملازمتوں سے برخاست کیا جائیگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ہسپتالوں کو معیار ی معالج کے مراکز بنانے پر کوئی بھی سمجھوتہ قبول نہیں ہے ہر صورت میں عوام الناس کو علاج میں ریلیف دینے کوششیں بروئے کار لائے جائیں۔خضدار میں ٹیچنگ ہسپتال سمیت تمام ہسپتالوں کی حالت زار بہترکرنے کے لے موثر اقدامت کیئے جائیں عوام کو کھلے دل کے ساتھ علاج و معالجے کی سہولیات فراہم کیئے جائیں۔ڈاکٹرزہسپتالوں میں مقرر کردہ آفیشل ٹائم پراپنی حاضری کو یقینی بنائیں صبح آٹھ بجے سے دوپہر دو بجے تک وہ اپنی ڈیوٹی پر حاضر رہیں عوام کا علاج کریں ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی کا کہنا تھاکہ ہیلتھ ایک ایسا شعبہ ہے کہ جس کا تعلق براہ راست عوام سے ہے اس شعبے میں کوتاہی کمی کا مطلب عوام کو دکھ پہنچانا اور تکلیف پہنچانا ہے ہم نہیں چاہتے ہیں کہ عوام کو علاج و معالجے کے حوالے سے کسی بھی پریشانی اور دقت کا سامنا کرنا پڑے۔

ہسپتال سربراہان اور ڈاکٹرز و دیگر عملہ نیک نیتی کے ساتھ عوام کا علاج کریں مریضوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

متعلقہ عنوان :