Live Updates

کھیل کے دوران پاس رہ کر ان کی رہنمائی کرنا چاہتا ہوں، محمد رضوان

یہ سمجھنا چاہتا ہوں کہ ان کے ذہنوں میں کیا چل رہا ہے اور ان کی مدد بھی کرنا چاہتا ہوں‘وضاحت کردی

جمعرات 24 اپریل 2025 12:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)پی ایس ایل 10 میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے وکٹ کیپنگ نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ میں فیلڈرز کے قریب رہنا چاہتا ہوں، ان سے براہ راست گفتگو کرنے کی وجہ سے وکٹ کیپنگ نہیں کررہا۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے بولرز ایسے کھلاڑی ہیں جو پیشہ ورانہ کرکٹ میں نئے ہیں، عبید شاہ جیسے کھلاڑیوں نے ابھی تک وہ تجربہ حاصل نہیں کیا جو ہمارے زیادہ تجربہ کار بولرز کو حاصل ہوسکتا ہے۔

(جاری ہے)

محمد رضوان نے کہا کہ میں کھیل کے دوران ان کی رہنمائی کرنا چاہتا ہوں، یہ سمجھنا چاہتا ہوں کہ ان کے ذہنوں میں کیا چل رہا ہے اور ان کی مدد بھی کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ دستانے نہ پہن کر آزادانہ طور پر گھوم سکتے ہیں اور کھلاڑیوں سے گفتگو کرسکتے ہیں جو تیم کے حوصلے اور ہم آہنگی کے لیے بہت ضروری ہے۔واضح رہے کہ رضوان کی جگہ سلطانز کی وکٹ کیپنگ کے فرائض عثمان خان انجام دے رہے ہیں۔ملتان سلطانز نے کل لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں پہلی کامیابی حاصل کی جبکہ آج ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات