چین خلابازوں کی ایک نئی ٹیم اپنے خلائی سٹیشن پر بھیجے گا

جمعرات 24 اپریل 2025 14:35

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)چین اپنے خلابازوں کی ایک نئی ٹیم اپنے خلائی سٹیشن پر بھیجے گا۔غیرملکی خبررساں ادار ے نے بتایاکہ چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی(سی ایم ایس ای)کے مطابق شینزو ۔20 مشن تین خلابازوں کی ایک ٹیم کو ملک کے خود ساختہ چینی تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر لے جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ تینوں خلا باز شام 5 بج کر17 منٹ پر (جی ایم ٹی 0917 ) ملک کے دور دراز شمال مغربی صحرا میں واقع جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سیخلائی سٹیشن کے لئے روانہ ہو ں گے ۔ اس مشن کی قیادت 46سالہ خلاباز چن ڈونگ کر رہے ہیں ، وہ ایک سابق لڑاکا پائلٹ اور تجربہ کار خلائی ایکسپلورر ہیں جو 2022 میں پہلے چینی خلاباز بنے جنہوں نے مدار میں 200 سے زیادہ دن گزارے۔

متعلقہ عنوان :