کوئٹہ ،بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا کاسی روڈ، افغان روڈ اور گلستان روڈ پر قائم کھانے پینے کے مراکز کا دورہ

جمعرات 24 اپریل 2025 16:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم نے لائسنس کی عدم دستیابی و ناقص خوراک کی فروخت پر کوئٹہ کے علاقے کاسی روڈ، افغان روڈ اور گلستان روڈ پر قائم کھانے پینے کے مراکز کا دورہ کیا۔اس دوران چیکنگ کرکے 1 مصالحہ شاپ اور 2 ہوٹلز سمیت متعدد مراکز مالکان جرمانہ عائد کردیا،جرمانہ کردہ متعدد مراکز مالکان کے پاس فوڈ بزنس لائسنس موجود نہ ہونے جبکہ مصالحہ جات فروخت کرنے والی شاپ میں صفائی کی ابتر صورتحال، حشرات کی موجودگی، نان فوڈ گریڈ کلرز اور پابندی عائد چائنیز نمک کے استعمال، اشیاء کی نامناسب سٹوریج پر ایکشن لیا گیا مزید برآں ہوٹلز کے خلاف صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات، کھلے کوڑے دان، اشیاء کی تیاری میں پابندی عائد چائنیز نمک کے استعمال، اشیاء کو پیک کرنے میں کیمیکل پرنٹڈ پیپر اخبار کے استعمال، حتمی پراڈکٹس کی نامناسب سٹوریج کے خلاف کارروائیاں کی گئیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا سریاب روڈ کے مختلف مضافات میں قائم مراکز کی چیکنگ کرکے3 جوس سنٹرز، 3 مصالحہ شاپس اور 1 ریسٹورنٹ اونرز جرمانہ عائد کردیا،جرمانہ کردہ جوس سنٹرز کے خلاف صفائی ستھرائی کے انتہائی خراب حالات، ورکرز بغیر ماسک و ہیڈ کورز و دستانوں کہ،سڑے گلے سیبوں کی موجودگی، زائد المیعاد مشروبات، گندا ریفریجریٹر کی موجودگی جبکہ ریسٹورنٹ کے خلاف صفائی کے ناقص انتظامات، ورکرز کی ذاتی صفائی، اشیاء کی تیاری میں مضر صحت رنگوں کی آمیزش کی ملاوٹ و پابندی عائد چائنیز نمک کے استعمال اور مصالحہ شاپس سے نان فوڈ گریڈ کلرز و پابندی عائد چائنیز نمک کے استعمال پر ایکشن لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :