ایبٹ آباد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا حویلیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد،عوام کے مسائل سنے

جمعرات 24 اپریل 2025 16:10

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے حویلیاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کر کے عوام کے مسائل سنے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ایبٹ اباد کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس امان اللہ سعید کی زیر صدارت جمعرات کے روز تحصیل حویلیاں میں کھلی کچہری منعقد ہوئی ،جس میں ضلعی محکمہ جات کے افسران اور علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

کھلی کچہری کے دوران شرکاء نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو درپیش مسائل اور شکایات سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے متعلقہ محکمہ کے افسران کو مسائل حل کرنے کی ہدایات دیں۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عوام کے مسائل کو اُنکی دہلیز پر حل کرنا ہے جس کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :