Live Updates

پاکستان کی محروم برادریوں کو یو ایس ایف کے این جی-او ایف سی منصوبوں کے ذریعے رابطے میں لایا گیا، شزا فاطمہ

منصوبوں کے ذریعے 3.71 کروڑ افراد کو سہولیات، 4,400 ٹیلی کام سائٹس اور 17,200 کلومیٹر فائبر آپٹک کیبل بچھائی گئی ،وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام

جمعرات 24 اپریل 2025 16:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2025ء)وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام نے کہاہے کہ پاکستان کی محروم برادریوں کو یو ایس ایف کے این جی-او ایف سی منصوبوں کے ذریعے رابطے میں لایا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن محترمہ شزا فاطمہ نے کہا کہ ایک پاکستانی خاتون ہونے کے ناطے انہوں نے اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے کہ ٹیکنالوجی نوجوان خواتین کی زندگی میں کس طرح انقلابی تبدیلی لا سکتی ہے، آج ہم ترقی کا جشن منا رہے ہیں اور اس بات کا اعادہ بھی کر رہے ہیں کہ ہمیں ابھی مزید سفر طے کرنا ہے۔

انہوںنے کہاکہ گزشتہ برسوں میں پاکستان میں خواتین کو ٹیکنالوجی کے شعبے میں بااختیار بنانے کا خواب حقیقت میں بدل چکا ہے،محترمہ شزا فاطمہ ہمیشہ سے آئی سی ٹی کے تمام شعبہ جات میں خواتین کی شمولیت کی علمبردار رہی ہیں۔

(جاری ہے)

آج آئی ٹی پروگراموں کی کئی ٹاپ طالبات خواتین ہیں اور خواتین کی قیادت میں قائم ٹیکنالوجی وینچرز عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا رہے ہیں۔

یہ کامیابیاں اٴْن کی مسلسل محنت اور حکومتی پالیسیوں کی عکاس ہیں جو اٴْنہیں سازگار ماحول فراہم کرتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئیے ہم مل کر ایک ایسا پاکستان بنائیں جہاں ہر لڑکی ٹیکنالوجی کو اپنے خوابوں کی تعبیر کے لیے استعمال کر سکے، اور بااختیار بننا محض ایک خواب نہیں بلکہ ڈیجیٹل حقیقت ہو۔محترمہ شزا فاطمہ نے کہا کہ وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن نے ایک ایسا ماحولی نظام تشکیل دیا ہے جو خواتین کی ٹیکنالوجی میں ترقی کے خوابوں کو سہارا دیتا ہے، اٴْن کی حفاظت کرتا ہے اور اٴْن کے عزائم کو وسعت دیتا ہے۔

براڈبینڈ کے پھیلاؤ، محفوظ آن لائن اسپیسز، اسٹارٹ اپ انکیوبیشن، اور ڈیجیٹل مہارتوں کے منصوبے اسی شمولیت کی سوچ کے تحت تیار کیے گئے ہیں۔قومی براڈبینڈ اقدامات کو اجاگر کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے بتایا کہ یو ایس ایف نے 161 منصوبے دیے، 21,600 سے زائد مواضعات میں براڈبینڈ فراہم کیا، 3.71 کروڑ کی آبادی کو فائدہ پہنچایا، اور 4,400 سے زائد ٹیلی کام سائٹس کے معاہدے کییظجن میں سے 4,100 سے زائد سائٹس پہلے ہی نصب کی جا چکی ہیں۔

ملک بھر میں 17,200 کلومیٹر فائبر آپٹک کیبل اٴْن علاقوں میں بچھائی گئی ہے جہاں پہلے یہ سہولت نہیں تھی، اور یہ 1,000 سے زائد قصبوں اور یونین کونسلز کو قومی ترقی کے نیٹ ورک سے جوڑ رہی ہے،ان میں سے کئی علاقوں میں خواتین اور بچیاں پہلی بار آن لائن آ رہی ہیںظتعلیم کے لیے، کام کے لیے، اور قیادت کے لیے۔رواں سال وزیر اعظم نے یو ایس ایف کو 23 ارب روپے کے فنڈز مہیا کیے ہیں۔

وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام اس سفر کو شمولیت کے اصول پر جاری رکھے گی۔محترمہ شزا فاطمہ نے زور دے کر کہاکہ ہمیں آپ سب کی ضرورت ہیظبطور رہنما، سرمایہ کار، رول ماڈل اور ساتھیظتاکہ اس سفر کی رفتار کو تیز کیا جا سکے۔یونیورسل سروس فنڈ (یو ایس ایف) نے ملک بھر میں ڈیجیٹل رسائی کو وسعت دی ہے، 21,600 سے زائد مواضعات میں براڈبینڈ پھیلایا اور 17,200 کلومیٹر فائبر آپٹک کیبل بچھائی ہے تاکہ 1,000 سے زائد پسماندہ قصبے اور یو سیز جڑے رہیں،یو ایس ایف نے 161 منصوبے دیے اور 4,100 سے زائد ٹیلی کام سائٹس نصب کیں، اور اب سیالکوٹ، بدین، ایبٹ آباد، اور سانگھڑ جیسے اضلاع میں مزید منصوبے لا رہا ہے۔

یہ کاوشیں یو ایس ایف کے ڈیجیٹل طور پر جامع اور مستقبل کے لیے تیار پاکستان کے عزم کی مظہر ہیں۔تقریب میں رکن قومی اسمبلی محترمہ شرمیلا فاروقی، وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام کے اعلیٰ افسران، یو ایس ایف، موبی لنک مائیکرو فنانس بینک، جی ایس ایم اے، ماہرین تعلیم، نمایاں خواتین کاروباری شخصیات، ٹیلی کام سیکٹر اور آئی ٹی انڈسٹری، بشمول جاز، کے نمائندے شریک ہوئے۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات