کوئٹہ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا عطا شاد ڈگری کالج تربت کا دورہ

جمعرات 24 اپریل 2025 16:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) نیشنل پارٹی کے سربراہ و سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جمعرات کے روز عطاء شاد ڈگری کالج تربت کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے پرنسپل پروفیسر امان اللہ اور سٹاف نے سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں کالج اور طالب علموں کو درپیش مسائل پر بات چیت ھوئی۔ ملاقات میں پرنسپل عطا شاد ڈگری کالج میں بس کی کمی کے باعث اسٹوڈنٹس کو مشکلات اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ انشااللہ مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کرینگے۔ تاکہ اسٹوڈنٹس کو آگے پریشانی کا سامنا نہ ہو۔پرنسپل عطاشاد ڈگری کالج اور اساتذہ کرام نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا شکریہ ادا کیا کہ وہ ہر دور میں تعلیمی اداروں کے مسائل اور انکے حل میں دلچسپی لیتے ہیں۔ اس موقع پر نیشنل پارٹی کے رہنما ڈاکٹر نور، صوبائی میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش، ضلعی کیچ کے صدر یونس جاوید دشتی، جنرل سیکرٹری سرتاج گچکی، علیم بلوچ، جمال بلوچ، چاکر بلوچ نعیم عادل، سیف اللہ اور گلزار کریم بھی ہمراہ تھے۔