
سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے وفد کا آئی سی سی آئی کا دورہ، اجلاس کا انعقاد
جمعرات 24 اپریل 2025 16:50
(جاری ہے)
صدر قریشی نے کہا کہ اسلام آباد ہم سب کا ہے، ہمیں اسٹیک ہولڈرز کے طور پر مل کر کام کرنا چاہیے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کاروباری برادری کو متاثر کرنے والے کسی بھی فیصلے پر عمل درآمد سے قبل آئی سی سی آئی سے مشاورت کی جائے۔
سی ڈی اے آفیسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمت اللہ محسود نے ملک کی معاشی ترقی میں تاجر برادری کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا اور کاروباری سرگرمیوں کو سہل بنانے کے لیے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔چیئرمین فاؤنڈر گروپ آئی سی سی آئی طارق صادق نے صنعتی علاقے کے اہم مسائل پر روشنی ڈالی اور ان کے فوری حل کا مطالبہ کیا۔ ایف پی سی سی آئی اور آئی سی سی آئی کے سابق صدر عبدالرؤف عالم نے جامع فیصلہ سازی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اہم شہری مسائل کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کے لیے آئی سی سی آئی اور مارکیٹس کی لیڈر شپ سے مشاورت کی جانی چاہیے۔ڈی جی ای اینڈ ایم وسیم صابر نے سی ڈی اے کی جانب سے انفراسٹرکچر کی ترقی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔چوہدری مسعود، خالد چوہدری، نعیم اعوان، اسد عزیز، شہزاد عباسی، راجہ ذوالفقار، محمود وڑائچ، اسحاق سیال سمیت مختلف تاجر رہنماؤں نے سڑکوں، صفائی ستھرائی، اسٹریٹ لائٹس اور سیوریج کے نظام کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ بات چیت بروقت ازالے کی راہ ہموار کرے گی ۔ آئی سی سی آئی کے سابق صدر محمد اعجاز عباسی نے سیشن کی نظامت کی اور اس بات پر زور دیا کہ مسائل کے موثر حل کے لیے باہمی افہام و تفہیم ضروری ہے۔اجلاس میں نائب صدر ناصر محمود چوہدری، ایگزیکٹو ممبران وسیم چوہدری، عرفان چوہدری، ملک محسن خالد، آفتاب گجر، ذوالقرنین عباسی، عمران منہاس، نوید ستی، سابق سینئر نائب صدر فاد وحید اور آئی سی سی آئی کے رکن اسرار مشوانی نے بھی شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
چائے کی ملکی درآمدات میں مارچ کے دوران 0.3 فیصد کی کمی
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں10روپے فی کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
سونے کی قیمت میں 2,100 روپے اضافہ،3 لاکھ 49 ہزار 2 سو روپے فی تولہ ہو گیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
صدرآئی سی سی آئی کا ملک بھر میں کاروباری سہولت مراکز کے قیام اور ون ونڈو آپریشنز نافذ کرنے پر زور
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے کمی ریکارڈ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا1600 روپے سستا ہوگیا جس
-
انڈس موٹرزکمپنی کے بعدازٹیکس منافع میں مالی سال کے پہلے 9ماہ میں 76فیصداضافہ
-
دہشت گردی پربھارت کا بیانیہ بری طرح پٹ گیا ہے،میاں زاہد حسین
-
برائلر گوشت، فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاک افواج سے اظہارِ یکجہتی،
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کی بڑی کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.