عارف والا ،تھانہ صدر کی حدود میں شادی شدہ خاتون قتل

جمعرات 24 اپریل 2025 17:00

عار ف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2025ء) تھانہ صدر کی حدود میں شادی شدہ خاتون کے قتل کی واردات ہوئی۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 84/EB میں محمد صادق کی اہلیہ رابعہ بی بی احاطہ مویشیاں میں جانوروں کو چارہ ڈالنے کیلئے گئی تھی کہ نامعلوم افراد نے رابعہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پولیس نے مقتولہ کی نعش کوتحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال عارفوالا منتقل کردیا ،پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تھانہ صدر عارفوالا کے ایس ایچ اوعاشق عابد مہار کے مطابق قتل کی کوئی وجوہات تاحال معلوم نہیں تاہم فرانزک سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔\378